ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے ہرطبقہ ناخوش ہے۔اگر اس وقت میں اسمبلی اور لوک سبھا
کے انتخابات ہوجائیں تو ملک اور ریاست میں بی جے پی کا پتہ صاف ہونا طے ہے۔مسٹر ہڈا آج بروالا اسمبلی حلقہ کے گاؤں میں اقتدار کی تبدیلی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔